ابنا: تیونس کے صدر منصف المرزوقی نے شام کے بارے میں ایران کے مثبتاورتعمیری نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل سفارتی طریقہ سے ممکن ہے اور ایران اس سلسلے میں اہم نقش ایفا کرسکتا ہے۔ تیونس کے صدر نے کہا کہ غیر ملکی دہشت گردوں نے شامی عوام کی مشکلات کو دوچنداں بنادیا ہے اور شامی عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے عالمی برادری کے پختہ سیاسی عزم کی ضرورت ہے انھوںنے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت سے شامی عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے بلکہ اس سے شامی عوام کے لئے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔
.......
/169